مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت میں متحد ہوں۔ اس سے پہلے کہ ان کے اپنے ممالک کو نشانہ بنائے، صہیونی حکومت کو روکنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر عربی زبان میں جاری کردہ پیغام میں قالیباف نے اسرائیلی وزیراعظم کو اکیسویں صدی کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی مجرم وزیراعظم نے اب کھلے عام گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ وقت کم ہے، اس پاگل صہیونی کتے کو روکنے کے لیے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے مسلم بھائیو! اسلامی ممالک کے ذمہ دارو! غزہ آخری شکار نہیں ہے، اس سے پہلے کہ نوبت آپ کے علاقوں تک پہنچے، فلسطین کی مدد کو پہنچو۔
19:02 - 2025/08/16
آپ کا تبصرہ